منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

1300 سے زائد خواتین نے سفید عروسی لباس پہننے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (این این آئی)اسپین میں 1,300 سے زائد خواتین نے سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہن کر عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین میں شادی کے جوڑوں کے کاروبار سے منسلک خاتون سڈیکا نویاس نے ایک نئے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر

عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا پروگرام منعقد کیا جس میں اسپین بھر سے 19 سے لے کر 92 سال تک کی خواتین نے حصہ لیا۔انتظامیہ کے مطابق جس مقام پر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا جانا تھا وہاں داخل ہونے کے لیے قطار اتنی لمبی تھی کہ کچھ خواتین ریکارڈ میں حصہ لیے بغیر ہی گھر روانہ ہو گیئں۔اس عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی خواتین میں شادی شدہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین شامل تھیں جنہوں نے سر سے پاوں تک ہر چیز سفید رنگ کی زیب تن کر رکھی تھی۔92 سالہ تریسا بیرنا جو کہ اس ریکارڈ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون تھیں کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہننے کا موقع ملا کیونکہ جس وقت میری شادی ہوئی تھی تو میں اتنا مہنگا جوڑا نہیں خرید سکتی تھی اور اپنی شادی پر میں نے کالے رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی ہر خاتون کو ’حاضری فلیئر‘ دیا گیا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا کہ اس عالمی ریکاڈ کو بنانے کے لیے انہوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا تھا۔



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…