منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے اہم ائیرپورٹ پر حملہ کر دیا گیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی) یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون نے جمعرات کو علی الصبح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہاکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون قاصف کے ٹو

نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیرکے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک خالد ایئر بیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ائرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف ٹو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ ان ڈرون حملوں میں ملک خالد ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ملک خالد ایرپورٹ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے خمیس مشیط کے قریب واقع ہے اور یہ ایرپورٹ یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آل سعود حکومت کا ایک اہم ترین فوجی ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون نے جمعرات کو علی الصبح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہاکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون قاصف کے ٹو نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیرکے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…