اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل بڑا جھٹکا ویرات کوہلی کیخلاف کھلاڑیو ں نے بغاوت کردی

datetime 24  جولائی  2019 |

نئی دہلی( آن لائن )دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑی خبر آگئی،کپتان ویرات کوہلی کیخلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی نے بغاوت کر دی ،کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کردیا۔بھارتی نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ ٹیم انڈیا جلد ہی دورہ ویسٹ انڈیز پر روانہ ہونے والی ہے جہاں وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گی تاہم اس دورے سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے

ڈریسنگ روم سے انتہائی بری خبر منظر عام پر آ گئی ہے جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،بھارتی ٹیم میں سب اچھا نہیں ہے بلکہ کپتان ویرات کوہلی اور سٹار بیٹسمین روہت شرما کے درمیان واضح خلیج پڑ گئی ہے،ویرات کوہلی اورروہت شرما کے درمیان کافی وقت سے رسہ کشی چل رہی ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ لڑائی ورلڈ کپ کے دوران ہی شروع ہو گئی تھی، انڈین ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے دوران اس خبرکوبڑی کوششوں کے بعد دبانے میں کامیاب ہو گئی تھی تاہمورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد یہ خبرڈریسنگ روم سے باہرآگئی۔ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم دو واضح گروپوں میں تقسیم ہپو چکی تھی ،ایک گروپ کی قیادت ویرات کوہلی اور دوسرے گروپ کو روہت شرما لیڈ کر رہے تھے،روہت شرما گروپ کے کھلاڑیوں کوویرات کوہلی اورروی شاستری کے فیصلے ناگوارگزرتے تھے، جیسے جیسے روہت شرما ورلڈ کپ میں سنچری لگارہے تھے، ویسے ویسے انکے کیمپ کی رائے مضبوط ہورہی تھی۔بھارتی میڈیانے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد روہت شرما کے گروپ نے ورات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ بعض کھلاڑیوں نے بی سی سی آئی کو مشورہ دیا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے الگ الگ کپتان مقرر کیا جائے جبکہ بعض کھلاڑیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے جبکہ ورات کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپ دی جائے۔ویرات کوہلی دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران آرام کرنا چاہتے تھے تاہم ٹیم میں اپنے خلاف پھیلی بغاوت کے بعد انہوں نے ویسٹ انڈیز جانیکا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے بھارتی بالنگ کوچ بھرت ارون نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ایک ٹیم یونٹ کے طورپرکام کررہے ہیں لیکن کبھی کبھی ایسی باتیں ہوجاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…