جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

موبائل فون صارفین کے لیے بری خبر  قیمتوں میں بڑااضافہ ہو گیا

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریاخان (آن لائن)موبائل فون صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے حکومتی ٹیکسز اور ڈالر کی اونچی اڑان نے موبائل فونز کی قیمت کو بھی آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ نرخ بڑھنے سے موبائل مارکیٹوں میں کاروبار ٹھپ ہوگیا۔

ایک طرف موبائل فونز جہاں ضرورت ہے وہیں دوسری جانب نت نیا موبائل فون رکھنا بھی ایک شوق بھی بن چکا ہے، نئے ماڈل کا اسمارٹ فونز تمام موبائل صارفین بالخصوص نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچتا ہیلیکن نئے ٹیکسز اور ڈالر کی اونچی اڑان سے موبائل فونز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نئے موبائل فونز زیادہ تر عوام کی پہنچ سے دور ہو جائیں گے۔ دکانداروں کے مطابق نئے ٹیکسز کی وجہ سے نئے موبائلز کی قیمت میں 1500 سے 3000 روپے تک کا اضافہ ہوا ہیموبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ افراد نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹیکسوں میں کمی کے ساتھ ڈالر کی قیمت کو بھی کنٹرول کرے تاکہ ہمارا کاروبار ٹھپ ہونے سے بچ جائے اور بے روزگار نہ ہوں یاد رہے کہ حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر بھی ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔ بیرون ملک سے موبائل فونز لانے پر حال ہی میں حکومت نے ٹیکس عائد کیا تھا جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی موبائل فونز پر ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ذاتی سامان کے قوانین میں کچھ تبدیلیاں کیں جس کے نتیجے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اب وطن واپسی آتے ہوئے اپنے موبائل فونز پر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ نئے قوانین کا اطلاق آپ کے پہلے اور ذاتی موبائل فون پر بھی ہوگا جوکہ اس سے قبل کسٹمز ڈیوٹی سے مستثنی سمجھا جاتا تھا اس نئے قانون کا نفاذ یکم جولائی سے ہوچکا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…