پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ارشد ملک کی مبینہ قابل اعتراض وڈیو بنانے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،نام منظر عام پر آگئے

datetime 18  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ قابل اعتراض وڈیو بنانے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ارشد ملک نے ایف آئی آر میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی

اور کہا ان افراد نے ٹیمپرڈ وڈیو چلائی اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ارشد ملک نے شکایت میں مسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست کی ہے۔انہوں نے مقدمے کی درخواست میں کہا کہ میں 2000ء  سے 2003ء  کے درمیان ملتان میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھا، میاں طارق نے مجھے ورغلا کر نشہ آور چیز کھلائی اور میری خفیہ وڈیو بنالی، پھر اسے مینیوپلیٹ کرکے غیر اخلاقی وڈیو میں تبدیل کیا، بعد میں وڈیو مسلم لیگ ن کے میاں رضا کو فروخت کردی۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وڈیو کی بنیاد پر ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور مہر غلام جیلانی نے دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ نواز شریف کی مدد کریں اور ان کی مرضی کے الفاظ بولوں۔واضح رہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ قابل اعتراض وڈیو بنانے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ارشد ملک نے ایف آئی آر میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی اور کہا ان افراد نے ٹیمپرڈ وڈیو چلائی اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…