ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن اسٹوڈیو پر حملہ، 10 افراد ہلاک

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(آن لائن)جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینی میشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد کے زخمی ہونے کی

اطلاعات ہیں جب کہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اسٹوڈیو میں مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں ملوث شخص کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں جب کہ اس حملے کے مقاصد کا بھی پتا نہیں چل سکا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جب کہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…