پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند، سری لنکا کے سکیورٹی وفد کو دعوت

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے رواں سال ملک میں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پرعزم پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال ٹیسٹ میچ کے ملک میں انعقاد کا خواہشمند ہے اور اسی سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی کی خواہش ہے کہ سری لنکن ٹیم رواں سال شیڈول سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ پاکستان آ کر کھیلے اور اسی لیے سری لنکن بورڈ اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان

بھیج کر صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سری لنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ سری لنکن سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے ملک میں اپنا کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور تمام ہوم سیریز کی میزبانی نیوٹرل مقام پر کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…