بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’گُڈ بائے مسٹر چپس‘ کی جگہ سیرت النبیﷺ کو نصاب میں شامل کرنے کا معاملہ۔۔۔بورڈ نے حیران کُن فیصلہ سنا دیا

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) گڈ بائے مسٹر چپس کو ایف اے کے نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، تعلیمی سیشن 2020/21 میں پڑھایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایف اے کے انگریزی نصاب میں دہائیوں سے پڑھائے جانے والے ناول گڈ بائے مسٹر چپس کو ختم کر کے اس کی جگہ پر سیرت النبی ؐ کی کتاب شامل کرنے کا فیصلہ کیا

اور اعلان کیا تھا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیصلہ کر کے اسے 2020/21 کے نصاب سے ختم کیا جائے گا مگر اس کے برعکس بورڈ نے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے لٹریچر کا حصہ قرار دیتے ہوئے ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد گڈ بائے مسٹر چپس کی ڈھائی لاکھ کاپی کی پرپوزل تیار کرلی گئی۔دوسری طرف اب تک دو ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کام کرنے کو تیار نہیں ہوئے، خالد راجو ایک دو روز بعد ہی محکمہ پراسیکیوشن میں واپس چلے گئے اور اب سپیشل ایجوکیشن کے ڈی جی سید طاہر رضا ہمدانی نے آرڈر کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود قائم مقام ایم ڈی سے چارج ہی نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق وہ بھی چارج لینے سے پہلے ہی تبادلہ کروانے کی کوشش میں ہیں۔ مستقل ایم ڈی نہ ہونے کی وجہ سے نصابی کتابوں کی ایلوکیشن رکی ہوئی ہے جس سے طلبہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب تاحال مستقل ایم ڈی لگانے میں ناکام نظر آرہا ہے۔12 ویں جماعت کی پاکستان سٹڈی کی ایلوکیشن دو سال سے نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے کتاب مارکیٹ میں نایاب ہے۔ طاہر رضا ہمدانی کا کہنا ہے مصروفیت کے باعث چارج نہیں سنبھالا، امید ہے ایک دو روز تک سنبھال لوں گا، جہاں تک کتابوں کی ایلوکیشن نہ ہونے کا مسئلہ ہے وہ ابھی میرے علم میں نہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…