لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باٹا پور میں زیادتی کے بعد 10 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کے قتل کے ذمہ داروں
کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسے گھناؤنے واقعہ میں ملوث عناصر قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں اور مقتول بچے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔