یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں اور عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 23 حوثی ہلاک

15  جولائی  2019

ِصنعاء (این این آئی)یمن کے جنوبی صوبے الضالع میں اتوار کے روز یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے 13 ارکان مارے گئے جن میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ نے بتایاکہ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب حوثی ملیشیا کے ارکان نے قعطبہ ضلع میں غلق اور شخب کے محاذوں پر سرکاری فوج کے ٹھکانوں کی جانب دراندازی کی کوشش کی۔یمنی فوج نے باغیوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور انہیں اِب صوبے کے علاقوں کی سمت فرار پر مجبور کر دیا۔

جھڑپوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 13 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں حوثیوں کا ایک کمانڈر ابو شریف حزام عبداللہ بھی شامل ہے۔ادھر یمن کے شمال میں حوثی ملیشیا کے مرکزی گڑھ صعدہ صوبے میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 10 حوثی باغی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس دوران اتحادی طیاروں نے کتاف ضلع میں العادیات کے پہاڑی سلسلے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور جتھوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں میں متعدد باغی زخمی ہوئے اور ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…