ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی بے نامی اسکیم کے اختتام پر نصیرآباد کے بڑے بڑے سیاستدانوں تاجروں آفیسروں زمینداروں تاجروں میں بے نامی جائیدایں ضبط ہونے کے خوف سے کھلبلی مچ گئی اربوں روپے کی زرعی زمینیں کروڑوں کی قیمتی گاڑیاں کسانوں منشیوں نوکروں اور ہندو تاجروں کے نام پر ہونے کا انکشاف
جبکہ کروڑوں روپے بینکوں میں رکھنے کے بجائے بڑی بڑی صندوقیں تیار کرکے زیر زمین دفن کرنے کی تیاریاں اپنے وفاداروں نوکروں منشیوں کسانوں کی خاطر تواضع سیروتفریح کا سلسلہ شروع غریب عوام میں خوشی کی لہر دور گئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے بڑے بڑے سیاستدانوں بیوروکریٹ بڑے زمینداروں ناجائز منافع خور تاجر باظاہر غریب نظر آتے ہیں لیکن قیمتی گاڑیوں کروڑوں بنگلوں پیڑول پمپ سی این جیز کروڑوں کی زرعی اراضی باغوں کے مالکان ہونے اور اربوں روپے کے بیرون ملک میں اربوں روپے کے کاروبار کے مالک بھی ہیں لیکن اپنے ناموں پر کوئی جائیدادیں نہیں ہوتی ہیں بلکہ اربوں روپے کی بے نامی زرعی زمینیں کروڑوں کی قیمتی گاڑیاں اپنے وفاداروں کسانوں منشیوں نوکروں اور ہندو تاجروں کے نام پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کروڑوں روپے ٹیکس سے بچنے کیلئے بینکوں میں رکھنے کے بجائے بڑی بڑی صندوقیں تیار کرکے زیر زمین دفن کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اپنے وفاداروں کوکروں منشیوں سے حلف نامے لینے کیلئے بھاگ دور شروع کردی ہے بے نامی جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر اپنے منشیوں نوکروں کسانوں کی خاطر تواضع کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے شہروں کی سیروتفریح کرانے شروع کردی ہے اس اقدام سے غریب عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔