کراچی(این این آئی) ٹیکس میں مزیداضافہ، حکومت نے نئی اور پرانی گاڑیاں رکھنے والوں کو بھی جھٹکا دے دیا،تفصیلات جاری،وفاقی حکومت نے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس بھی بڑھا دیا، گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 500 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ نئی اور پرانی گاڑیوں کے لیے ٹوکن ٹیکس بڑھا دیئے گئے۔دستاویز کے مطابق پرانی گاڑی کا کم سے کم ٹوکن ٹیکس 350 سے بڑھا کر 1350 کر دیا گیا۔ 1000 سی سی
تک کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 1350 روپے کر دیا گیا۔ 1300 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 3600 روپے ہوگیا۔اسی طرح 1500 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 4500 روپے کر دیا گیا، 2000 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 7200 روپے ہوگیا، 2500 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 10800 روپے کر دیا گیا۔