اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

روس کی جانب سے ترکی کو فضائی دفاع سے متعلق مزید ساز وسامان کی فراہمی

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی)ترکی کی وزارت دفاع نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ روس نے فضائی راستے سے فضائی دفاع سے متعلق جدید ساز وسامان کی نئی کھیپ ترکی بھیجی ہے۔یہ پیش رفت اس ڈیل پر عمل درآمد کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں امریکا،ترکی پر پابندیاں عائد کر دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع نے جاری ایک بیان میں کہاکہ اس سلسلے میں روس کا چوتھا کارگو جہاز دارالحکومت ترکی کے نزدیک مرتد کے فضائی اڈے پر اترا۔ اس سے ایک روز پہلے روسی فضائیہ کے اے این 124 ماڈل کے تین دیو ہیکل کارگو

جہازوں نے اسی اڈے پر ساز وسامان پہنچایا تھا۔اس ڈیل کی وجہ سے ترکی میں سرمایہ کاروں کو تشویش محسوس ہو رہی ہے۔ اس لیے کہ واشنگٹن کے ساتھ ایک سال سے جاری اختلاف کے بعد اب انقرہ پر پابندیاں عائد ہونے کا امکان ہے۔ جمعے کے روز ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرہ کی قیمت میں 1.6 فی صد کمی واقع ہوئی۔ اس طرح ایک ڈالر کی قیمت 5.7780 لیرہ ہو گئی۔ تاہم بعد ازاں لیرہ کی قدر بہتر ہو گئی۔روسی خبر رساں ایجنسی نے ایک عسکری سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ موسم گرما کے اواخر میں 120 گائیڈڈ میزائلوں کی ایک کھیپ سمندر کے راستے ترکی پہنچے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…