اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ترک صدر نے شامی پناہ گزینوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن یہ دعویٰ کرتے چلے آ رہے ہیں کہ انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی مدد ونصرت میں انصار ومہاجرین کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی روایت زندہ کی ہے۔ مگر تْرک صدر کے شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے اقدامات نے ان کے بھائی چارے کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔ ترک صدر نے شامی پناہ گزینوں کو اسپتالوں میں علاج کے لیے

ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ واپس لینے کے ساتھ انھیں بڑی تعداد میں ملک سے بے دخل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ترک اخبارکے مطابق صدر نے حکمران جماعت آق کے ایک اجلاس کی صدارت کی اور شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پرغور کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے بعض دوسرے رہ نماؤں نے بھی شامی پناہ گزینوں کے معاملے میں منفی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پارٹی رہ نماؤں کی تنقید کے بعد صدر ایردوآن نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کے لیے ترکی کے دروازے کھولنا ضروری تھا مگر ہم اس کے نتائج سے بے پروا نہیں تھے۔ ہم نے شامی بھائیوں کی مدد کی۔ اگرہم ایسے حالات سے دوچار ہوتے تو وہ اسی طرح اپنے دروازے ہمارے لیے کھول دیتے۔انھوں نے کہا کہ اب شام میں حالات بدل رہے ہیں۔ ہم شامی پناہ گزینوں کو واپسی کی ترغیب دیں گے۔ جو جرائم میں ملوث پایا گیا اور غیر قانونی طریقے سے ترکی میں قیام کی کوشش کی تواسے بے دخل کر دیا جائے گا۔ اسی طرح علاج کے لیے ترکی کے اسپتالوں میں دی گئی مراعات اور ٹیکسوں میں چھوٹ واپس لے لی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…