جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

نمبر پلیٹس کی تیاری، 10 کروڑ زر ضمانت پر لائسنس دینے کا فیصلہ

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)محکمہ ایکسائزپنجاب نے کمپیوٹرائز نمبر پلیٹوں کی تیاری کیلئے 10 کروڑ زر ضمانت پر لائسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ایکسائزپنجاب نے کمپیوٹرائز نمبر پلیٹوں کی تیاری کے حوالے سے غیر معمولی تبدیلیوں کیساتھ نئے نظام کی تجاویز تیار کر لی ہیں جن کے مطابق

پلیٹ تیاری کے لائسنس شروع کرنے سے نمبر پلیٹس کی دستیابی آسان ہونے کیساتھ ساتھ گاڑی کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں 200 روپے تک جبکہ موٹر سائیکل نمبر پلیٹ کی قیمت میں 100 روپے تک کمی ہو سکتی ہے ،پلیٹ تیاری کا لائسنس 10 کروڑ روپے زر ضمانت پر فراہم کیا جائیگا اور تمام لائسنس ہولڈر محکمہ ایکسائز کو اپنے منافع میں سے 5 تا10 فیصد رقم مہیا کیا کریں گے۔علاوہ ازیں سیکریٹری ایکسائز نے حکم جاری کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس سمیت تمام قسم کے چالان صرف کمپیوٹرائز پرنٹنگ کیساتھ جاری کیے جائیں گے، ہاتھ سے لکھے چالان پر پابندی ہو گی اور ایسا کرنے والے ایکسائز اہلکار کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔قائم مقام ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعود الحق نے سیکریٹری ایکسائز کو کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ تیاری کے حوالے سے مجوزہ نظام کے بارے میں بریفنگ دی ہے جس کے مطابق پنجاب میں نمبر پلیٹس کی تیاری کیلئے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ ہر لائسنس کیلئے 10 کروڑ روپے سیکیورٹی وصول کی جائیگی جبکہ سالانہ لائسنس فیس الگ سے وصول ہو گی جو مناسب رقم کی ہو گی۔لائسنس ہولڈر پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں اپنا دفتر قائم کرے گا جہاں سائل جا کر پلیٹ تیاری کیلئے رابطہ کر سکے گا اور وہیں سے حاصل کرے گا۔پی سی ایس آئی آر کے تعاون سے محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹ تیاری کیلیے میٹریل، رنگ سمیت دیگر معیار مقرر کرے گا، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس ہولڈر کی سیکیورٹی ضبط کر لی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…