اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان ثالث نہیں سہولت کار ہے، گرین بیلٹ

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعات میں ثالث نہیں بلکہ سہولت کار ہے۔ امریکا کے پاس تنازع کے حل کے لیے کوئی طلسماتی چھڑی یا کرشماتی حل نہیں۔

وہ ٹویٹر کے ذریعے فلسطینی اتھارٹی پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ اتھارٹی دہشت گردی کی مذمت میں ناکام رہی ہے۔جیسن گرین بیلٹ نے ان خیالات کا اظہار عرب ٹی وی سے بات چیت کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے سامنے اپنا امن پروگرام پیش کرکے ان کا رد عمل اور تحفظات جاننے کی کوشش کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں گرین بیلٹ نے صدرعباس پرغیرمشروط مذاکرات کی طرف واپسی پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازع کے حل کے لیے معاشی پروگرام کے ساتھ سیاسی پروگرام پیش کرنے کا بھی پابند ہے تاکہ دونوں پروگراموں کو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ مکمل کیا جا سکے۔ معاشی امن سیاسی مسائل کے حل کے بغیرمْمکن نہیں۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امریکا کا مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ زیرغور لانا ہوگا۔گرین بیلٹ نے کہا کہ بعض لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ اقتصادی منصوبہ فلسطینیوں کے لیے رشوت ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ جب تک فلسطینیوں کے معاشی حالات بہتر نہیں کیے جاتے اس وقت تک سیاسی مسائل کے حل میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکتی۔گرین بیلٹ نے کہا کہ معاشی پروگرام کی کامیابی کے لیے سیاسی پروگرام کی کامیابی بھی ضروری ہے اور ہمارے پیش کردہ امن پلان سے فریقین کے اتفاق رائے سے مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…