جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد باہر لیجانے پر پابندی،مزید کون سی اشیاء ساتھ نہیں لے جا سکیں گے؟ کسٹمز نے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کسٹمز نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر اس کی تشہیر بھی شروع کردی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق 5 سال تک کے بچے کے لیے ایک ہزار سے 6 ہزار ڈالر تک سالانہ زرمبادلہ ساتھ لے

جانے کی اجازت ہوگی جبکہ 5 سے 18 سال تک کے مسافر 5 سے 30 ہزار ڈالر تک سالانہ زرمبادلہ لے جاسکیں گے۔ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے مسافر 10 سے 60 ہزار ڈالر سالانہ تک زرمبادلہ ساتھ لے جاسکتے ہیں۔تاہم محکمے کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ایکسپورٹ پالیسی پروسیجر آرڈر کے تحت کچھ پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں جس کے تحت 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد باہر نہیں لے جاسکیں گے۔اس کے علاوہ سونا، چاندی، پلاٹینئم، ہیرے، جواہرات، نوادرات اور آثار قدیمہ سے متعلق اشیا ء ساتھ لے جانے پر پابندی ہوگی۔ساتھ ہی نشہ آور اشیاء، ملکی مفادات کے خلاف لٹریچر، ٹاکسک اور کیمیکل اجزاء، نقلی یا جعلی سامان بھی سفر میں ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔وزارت دفاع کے این او سی کے علاوہ اسلحہ، ہتھیار، کیمیائی، ایٹمی تابکاری سے متعلق اشیا ء بھی سفر میں ساتھ لے جانا ممنوعہ ہوگا۔ایڈوائزری کے مطابق قرنطینہ سرٹیفکیٹ کے بغیر پالتو کتے، بلیاں بھی سفر میں ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک کمپلینٹ ریڈریسل سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…