اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب ہر جگہ سے چھٹی! شاباش گھر بیٹھ کے نوازشریف کے بین الااقوامی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق سیلیکٹد اور منتخب میں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ہر جگہ سے چھٹی! شاباش گھر بیٹھ کے نوازشریف کے بین الااقوامی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں،عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق بھیک مانگنے جانے اور سرمایہ کاری لانے میں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق جب ملک 2.5 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے
اور جب ملک 5.8 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شاباش گھر بیٹھیں اور جھوٹ بولیں، الزام لگائیں، آپ کوجو آتا ہے، وہ ہی کریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب چھوڑنا نہیں اِن کو جنھوں نے آپ کو بلانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب گھبرانا نہیں، آپ تو موت بھی برداشت کر لیتے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی وجہ سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پریشان نہ ہونا ہم ملک کی خاطر دعا کریں گے، آپ کو بلا لیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب لگتا ہے کہ اب دوروں کے لیے بھی بھیک ہی مانگنی پڑے گی؟۔