جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کے خاتمے کی تحریک کا اعلان کر دیا گیا، سلیکٹڈ وزیر اعظم کو میانوالی پہنچا کر دم لیں گے،اسفندیار کا دعویٰ

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،25جولائی کو حکومت خاتمے کی تحریک کا آغازہو گا اور کپتان کو میانوالی پہنچا کر دم لیں گے، 25جولائی کا احتجاج ثابت کرے گا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہال پشاور میں شہید ہارون بشیر بلور اور ان کے ساتھ23دیگر ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اسفندیار ولی خان نے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہارون بلور مرا نہیں بلکہ سب کے دلوں مین زندہ ہے، شہید کبھی مرا نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ہمیں کمزور کرنے کیلئے چال چلی لیکن باچا خان کے سپاہیوں کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے جتنے کارکن مارے گا ہر گھر سے ہارون بلور نکلے گا، انہوں نے سرتاج خان کی شہادت پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اے این پی سے خوفزدہ قوتیں ہمارے جوانوں کو ٹارگٹ کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملکی صورتھال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 733ارب روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جو حکومت تسلیم کرنے سے انکاری ہے، انہوں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس کا سب سے زیادہ اثر مڈل کلاس طبقے پر پڑ رہا ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ جب کسی معاشرے میں مڈل کلاس طبقہ ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب کوئی نہیں روک سکتا، غریب آدمی کو جب روٹی نہ ملے تو وہ انونی و غیر قانونی اور جمہوری و غیر جمہوری کی تفریق بھول جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ آج ملک کا ہر شہری اور ہر تاجر پریشان ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عجیب نظام چل رہا ہے، نواز شریف کے بچے اور آصف زرداری کی بہن جے آئی ٹی میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ سلیکٹڈ کی باجی سلائی مشینوں سے ارب پتی بننے کے باوجود احتساب سے مبرا ہے، انہوں نے کہا کہ

عوام کو پانچ مرغیوں کا فارمولہ دے کر کپتان کی بہنیں سلائی مشینوں سے ارب پتی بن گئیں،انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں اربوں روپے غبن کرنے والا آج وزیر دفاع جبکہ خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے والا وزیر اعلیٰ ہے، لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم نے تمام نیب زدوں کو ڈرائی کلین کر رکھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے بچے لندن اور امریکہ سے لائیں پھر تبدیلی کی بات کریں، مجھ پر ملائشیا اور دبئی میں جائیدادوں کا الزام لگانے والے کچھ بھی ثابت کر دیں تو پھانسی پر چڑھنے کو تیار ہوں،

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کو چور اور ڈاکو کہنے والے نے مشیر خزانہ اور وزیر خارجہ انہیں حکومتوں سے لے رکھے ہیں جبکہ اطلاعات والی باجی مشرف اور زرداری حکومت کا حصہ رہیں،انہوں نے کہا کہ25جولائی کومیں،آفتاب شیرپاؤ اور مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا میں حکومت مخالف احتجاج شروع کریں گے، جبکہ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز کے سپرد کر دیا گیا ہے، بلاول کراچی میں جبکہ میر حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی بلوچستان میں احتجاج کیلئے نکلیں گے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کے سونامی سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہو چکا ہے اور تمام صوبوں میں تحریک چلانے کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ظالم و نا اہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے میدان میں نکلیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…