بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ کپ میں خاص کارکردگی نہ دکھانے والے حفیظ اپنی ایک گیند کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے

datetime 6  جولائی  2019 |

لندن(آن لائن )ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں محمد حفیظ بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں ہی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن اس کے باوجود اپنی ایک گیند کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر بیٹنگ میں ناکامی سے دوچار ہوئے۔

اور صرف 27رنز بنانے کے بعد مہدی حسن کو وکٹ دے بیٹھے۔بالنگ کی باری آئی تو آل رانڈر کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے اور اننگز کا پہلا اوور میڈن کرانے کے ساتھ مجموعی طور پر 6 اوورز میں 32رنز دیے تاہم ان کی بالنگ کے دوران ایک موقع ایسا آیا جس پر شائقین خوب محظوظ ہوئے۔پہلا اوور میڈن کرانے کے بعد جب حفیظ اپنا دوسرا اوور کرانے آئے تو اس اوور کی آخری گیند پر گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی اور کافی دیر فضا میں رہنے کے بعد بلے باز تک پہنچی۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گیند تقریبا 3 سیکنڈ تک فضا میں رہی اور اس کے بعد بیٹسمین سومیا سرکار تک پہنچی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور زوردار شاٹ کے ذریعے گیند کو بانڈری کی راہ دکھا کر چوکا حاصل کیا۔اس گیند کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی نوٹس کیا اور حفیظ کی اس گیند کے حوالے سے اپنی میشن پر مبنی ایک مزاحیہ ٹوئٹ کردی جس کے اوپر کیپشن لکھا گیا کہ ‘جب آپ کا کوچ آپ کو گیند فلائٹ کرنے کے لیے کہے’۔اس گیند کے حوالے سے لوگوں نے حفیظ کی بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اس گیند پر حفیظ خود بیٹنگ کر رہے ہوتے تو وہ یہ شاٹ سیدھا ڈیپ مڈوکٹ پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھوں میں پھینک دیتے۔یاد رہے کہ حفیظ ورلڈ کپ کے دوران کئی مواقعوں پر پارٹ ٹائم بالرز کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے اور اکثر مواقعوں پر چھکے والی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ پر کھڑے فیلڈر کو سیدھا کیچ دے کر چلتے بنے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…