منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

قطری عازمین حج کی رجسٹریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، سعودی وزیر حج

datetime 6  جولائی  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج عمرہ محمد بنتن نے کہا ہے کہ قطری شہریوں کی حج کیلئے رجسٹریشن میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سعودی وزیر برائے امور حج عمرہ محمد بنتن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطری عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے لیکن قطری شہریوں کی حج کیلئے رجسٹریشن میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں

میں سعودی وزارتِ حج اپنے حج پروگرامات کی تفصیل بیان کرے گی۔سعودی وزارت حج نے اپنے ایک بیان میں مملکت کے اندر موجود قطری شہریوں کے فریضہ حج کی ادائیگی میں حصہ لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت حج اور دیگر تمام ادارے حج کے موقع پر حجاج کرام کی خدمت کیلئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…