لاہور(این این آئی) پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی نئی سر سید ایکسپریس نے مسافروں میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ترجمان ریلوے کے مطابق نان سٹاپ سر سید ایکسپریس میں نشستوں کی کل تعداد 646 ہے
جبکہ راولپنڈی اور کراچی سے پہلے روز چلنے والی سر سید ایکسپریس 100 فیصد بک تھی۔ترجمان نے کہا ہے کہ سر سید ایکسپریس کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اگلے تین روز تک ٹرین مکمل بک ہو چکی ہے۔