منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کی مسلمانوں کیخلاف کاروائیاں ، اقوام متحدہ میں ایسا کام ہو گیا کہ مودی سرکار آگ بگولہ ہو جائے گی

datetime 5  جولائی  2019 |

جنیوا(این این آئی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہند و انتہا پسندوں کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں پر حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو جنیوا میں اسکے 41ویں اجلاس کے دوران

اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ ہند انتہا پسند بھارت بھر میں گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں اور دلتوں کو پیٹ پیٹ کو قتل کر رہے ہیں۔ سینٹر فار افریقہ ڈیولپمنٹ اینڈ پراگرس کے Paul Newmman Kumar Stanisclavasنے اجلاس کو بتایا کہ وہ معاملے کے حوالے سے اس لیے بات کر رہے ہیں کیونکہ بھارت نے بھی شہری اور سیاسی حقوق کے حوالے سے عالمی قوانین تسلیم کر رکھے ہیں اور اس حوالے سے چارٹر پر دستخط کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں کم از کم دس مسلمانوں کو مارا پیٹا گیا اور ان بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث مسلمانوں کے اندر عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے اور مذہبی تنائو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قریباً دو ہفتہ قبل جارکھنڈ میں ایک چوبیس سالہ مسلمان تبریز انصاری کو ہندو انتہا پسندوں نے ’’جے شری رام ‘‘ کا نعرہ نہ لگائے پر گھنٹوں مارا پیٹا اور بالآخر ان کی جان چلی گئی ۔Paul Newmman نے کہا کہ حال ہی میں ایک مسلمان پر ریل گاڑی کے اندر حملہ کیا گیا اور جے شری کا نعرہ نہ لگانے پر اسے ریل سے باہر دھکیل دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ ہندو انتہا پسند کھل عام پھر رہے ہیں اور کوئی انہیں روکنے والا نہیں اور بھارتی ریاست اقلیتوں پر ہونے والے حملوں پر بالکل خاموش ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ اپنے آئین میں درج اصول و ضوابط پر عمل درآمد کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…