پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

شدید گرمی کے باعث جمعہ کا خطبہ کتنے منٹ تک محدود کردیا جائے؟ حکومت کی جانب سے اہم حکم جاری

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(سی پی پی)کویت کی وزارت اسلامی امور نے ملک میں شدیدگرمی کے باعث جمعہ کا خطبہ مختصر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد میں خطبہ جمعہ کو مختصر کیاجائے تاکہ وہ افراد جو دیر سے مسجد پہنچتے ہیں۔

اور انہیں مسجد کے اندر جگہ نہیں ملتی دھوپ میں نماز ادا نہ کریں۔وزارت اسلامی امور و اوقاف نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں آبادی زیادہ ہے خطبہ جمعہ کو 10سے 15 منٹ تک محدود کردیاجائے تاکہ نمازیوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے اور مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی عرب کے ماہر موسمیات حسن کرانی نے کہا کہ سائے میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مملکت کے مغرب سے وسطی اور شمال سے مشرقی سمتوں سے آنے والی ہوائیں انتہائی گرم اور خشک ہوں گی۔ سعودی عرب کے وسطی اور شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت غیر معمولی ہوگی، لوگ دوپہر کے وقت اشد ضرورت کے علاوہ باہر نہ نکلیں، اگر باہر نکلنا لازمی ہو تو چھتری کا استعمال کریں اگر چھتری نہ ہو تو سر ڈھانپ کر رکھیں تاکہ براہ راست گرم ہوا سے بچا جاسکے۔عسیر ریجن کی بلدیہ نے موسم گرما میں صفائی کے کارکنوں کو دھوپ کی شدت سے بچانے کیلئے خصوصی ٹرالیاں فراہم کی ہیں جن پر چھتری کا بھی بندوبست ہے اس کے علاوہ ان کے کام کا دورانیہ بھی کم کردیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میںکارکنوں سے دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک کھلی دھوپ میں کام نہ کرانے کی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ مملکت میں شدید گرمی کے باعث بیشتر مارکیٹیں شام 5 بجے کے بعد کھلتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…