پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

دوست کی تصویر بلا اجازت سوشل میڈیا پر جاری کرنیوالے کو 31 ہزار درہم جرمانہ

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آن لائن)ابوظہبی کی عدالت نے نوجوان کو بلا اجازت اپنے دوست کی تصویر شیئر کرنے پر 10 ہزار درہم جرمانے اور 21 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ متحدہ عرب امارات کے اخبار کے مطابق ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے نوجوان پر فرد جرم عائد کی تھی کہ اس نے اپنے دوست سے اجازت لیے بغیر اس کی نجی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرکے ملکی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے 2012ء میں انفارمیشن ٹیکنالوجی جرائم کے انسداد کا قانون جاری کیا تھا جس کے

تحت بغیر اجازت کسی کی نجی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا۔ اس قانون کے تحت ابوظہبی کی پرائمری کورٹ نے عرب شہری کو مبینہ جرم کا مرتکب قرار دے کر اس پر 10 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا تھا اور حق تلفی پر مدعی کو 21 ہزار درہم معاوضے کی شکل میں ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے مدعا علیہ کو مقدمے کے جملہ اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ابوظہبی کی اعلیٰ عدالت نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لوئر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…