مسلسل کھانسی، ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہو، بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی اور مثانے کی عادات میں تبدیلی بظاہر بے ضرر اور زندگی کے حقائق میں سے ایک لگتے ہیں مگر یہ جان لیوا مرض کینسر کی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔کینسر ریسرچ یوکے کی تحقیق کے دوران اس جان لیوا مرض کی دس ایسی علامات بیان کی گئی ہیں جس سے اس کی تشخیص کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ان علامات کو اکثر افراد عمر بڑھنے کے اثرات کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں حالانکہ ان پر توجہ دی جانی چاہئے۔یہ علامات درج ذیل ہیں :مسلسل کھانسی یا آواز کا بیٹھ جانا پھیپھڑوں کے کینسر کا عندیہ ہوسکتا ہے۔جسم پر تل کا مقام اچانک تبدیل ہوجانا جلد کے کینسر کی علامت ثابت ہوسکتا ہے۔آنتوں کی عادت میں مسلسل تبدیلی آنتوں کے کینسر کی جانب اشارہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہورہا ہے خاص طور پر منہ کے اندر تو یہ منہ کے کینسر کی مضبوط علامت ہوسکتی ہے۔نگلنے میں مسلسل مشکل کا ایک مطلب کسی فرد میں خوراک کی نالی میں کینسر بھی ہوسکتا ہے۔بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی متعدد اقسام کی کینسر کا عندیہ ہوسکتا ہے۔مثانے کی عادات میں مسلسل تبدیلی مردوں میں مثانے کے کینسر کی نشانی ہوسکتا ہے۔بغیر کسی وجہ کے جسم پر گومڑ یا گلٹی کا ابھر آنا اس جان لیوا مرض کی متعدد اقسام کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔بغیر کسی وجہ کے مسلسل درد کا احساس مختلف اقسام کے کینسر کے باعث بھی ہوسکتا ہے جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ تکلیف جسم کے کس حصے میں ہورہی ہے۔ بلاوجہ خون کا بہنا آنتوں یا گردن کے کسی حصے میں کینسر کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کےلیے اہم خبر
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل
-
لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، مفت میں سہولت فراہم
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آج سے نئی آفر شروع
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
یوٹیوب کے بعد ‘بلی بلی’ کمائی کا نیا ذریعہ، عالمی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے مواقع
-
مہنگے موبائلز سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر، سینیٹ کمیٹی کا ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
-
سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
-
ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
-
بلاول بھٹو کی یورپ میں شادی کی خبریں، ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا



















































