بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

لیبی فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے پر ڈرون طیاروں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کردیا

datetime 4  جولائی  2019 |

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے پر قومی وفاق حکومت کی طرف سے قائم کردہ ڈرون طیاروں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبی فوج کے ترجمان میجرجنرل احمد المسماری نے بدھ کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ معیتیقہ ہوائی اڈے کیاندر قائم کردہ مرکزی ڈرون ریمورٹ کنٹرول مرکز تباہ کردیا گیا ہے۔ادھر معیتیقہ ہوائی اڈے کے حکام نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پرایک بیان پوسٹ کیا جس میںکہا گیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں

بمباری کے واقعے کے بعد ہوائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔معیتیقہ ہوائی اڈے کو پہلے ہی بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم اندرون ملک پروازوں کے ساتھ ترکی، اردن اور تیونس کے لیے اس ہوائی اڈے سے پروازیں جاری رہی ہیں۔لیبی فوج نے جب سے طرابلس کاقبضہ حاصل کرنے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہیمعیتیقہ ہوائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن متعدد بار تعطل کاشکار ہوا ہے۔ ہوائی اڈے پر لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی طرف سے بمباری بھی کی جاتی رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…