ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کے گوشواروں کے مطابق بنی گالا کا محل عمران خان کو تحفے میں ملا، سپریم کورٹ کو بتایا کرکٹ کی آمدنی سے بنایا،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

datetime 3  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے گوشواروں کے مطابق بنی گالا کا محل عمران خان کو تحفے میں ملا، سپریم کورٹ کو 2017 میں عمران خان نے بتایا کہ بنی گالا کا محل انہوں نے کرکٹ کی آمدنی سے بنایا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ مئی 2017 میں عمران خان کا ٹویٹ موجود ہے جس میں انہوں نے لندن فلیٹ بیچ کر بنی گالا محل کی تعمیر کا بتایا۔

انہوں نے کہاکہ یہ آناًفاناً کیا ہوا کہ اپنی کمائی سے بنایا گیا بنی گالا محل عمران خان کو اچانک تحفے میں مل گیا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن آتے آتے بنی گالا محل محنت کی کمائی سے تحفہ کیسے ہوگیا؟ ۔انہوں نے کہاکہ کہیں ایسا تو نہیں کہ سپریم کورٹ میں عمران خان نے بنی گالا محل کے تحفے میں ملنے کا جھوٹ بولا ہو؟ ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو چاہئے کہ اپنے جھوٹ یاد رکھنے کے لئے ایک سیکریٹری رکھ لیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…