اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تربیلاجھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ،100 سے زائد افراد ڈوب گئے ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 لاشیں نکال لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی،کشتی میں 100 سے
زائد افراد سمیت مویشی بھی سوار تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 لاشیں نکال لی ہیں،دونوں لاشیں خواتین کی ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔دیگر کی تلاش جاری ہے ۔