پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

انگلینڈ جیتے یا نیوزی لینڈ،ورلڈ کپ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس پھر بھی برقرار،قومی کوچ مکی آرتھر نے بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 2  جولائی  2019 |

لندن (آ ن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی منزل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔ مکی  آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف بھارت کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ‘بھارت نے جس طرح کھیلا ہے وہ معاملہ ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ‘میں اس میچ کو غور سے دیکھ رہا تھا اور بھارت نے جس طرح کھیلا اس پر مایوسی ہوئی کیونکہ اس سے ہمارے دروازے کھلے رہتے’۔مکی  آرتھر نے کہا کہ‘اب ہماری نظریں جمعے کے میچ پر ہیں جس میں حقیقی موقع ہے اور ہماری منرل اپنے ہاتھوں میں ہے’۔ خیال رہے کہ 30 جون کو بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی مزید ایک فتح سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔پاکستان کو 3 جون کو ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں جہاں انگلینڈ کی شکست کی صورت میں پاکستان اپنے اگلے میچ میں بنگلہ دیش سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں باا?سانی جگہ بناسکتا ہے۔مکی ا?رتھر کا کہنا تھا کہ‘مجھے صرف امید ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمارے لیے ایسا کرے گی’۔خیال رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 11 اور انگلینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے 9 پوائنٹس ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ‘اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرپاتی تو ہمیں امید ہے کہ انگلینڈ بڑے مارجن سے جیت جائے گی اور اس کے بعد ہمیں اعداد وشمار کا جائزہ لیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے جو میرے خیال میں کافی ہوں گے’۔پاکستان کو ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد رین ریٹ منفی میں چلا گیا اور فتوحات کے باوجود مثبت میں تبدیل نہیں ہوا۔

مکی ا?رتھر کا کہنا تھا کہ‘جب ہم ٹورنامنٹ میں پیچھے مڑکر دیکھتے ہیں تو مجھے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست بہت تکلیف دیتی ہے’۔ویسٹ انڈیز سے ہوئی بدترین شکست پر ان کا کہنا تھا کہ‘ٹورنامنٹ کے شروع میں وہ ایسا میچ تھا جس میں ہمیں اچھا کھیلنا چاہیے تھا لیکن ہم ایسا نہیں کرپائے اور اب اس کے باعث تکلیف ہورہی ہے’۔بعد ازاں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ اور ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو زیر کرکے فتوحات کی جانب واپسی کی تاہم سری لنکا کے خلاف اہم میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہوسکا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت سے شکست ہوئی تھی۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…