پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے گیس پائپ لائن مکمل نہ کر نے پر پاکستان کو نوٹس دے دیا

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کو سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا ہے کہ ایران نے گیس پائپ لائن مکمل نہ کر نے پر پاکستان کو نوٹس دیا ہے، جواب دینے کیلئے مشاورت جاری ہے،ٹاپی پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد اس سال اکتوبر میں رکھ دیں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس عمران خٹک کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاء الدین نے کہاکہ ملک میں مقامی گیس پیداوار کم ہو رہی ہے،ہمیں درآمدی ایل این جی پر زیادہ

انحصار کر نا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے بلوچستان اور کے پی کے امن و امان کے مشکل علاقوں میں نئی گیس پیداوار پر زیادہ ریٹس دینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں سمری مشترکہ مفادات کو بھیجی ہے، دسمبر تک ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 20نئے بلاکس کیلئے بولی کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 3 سے 6 ارب مکعب فٹ یومیہ گیس کی قلت ہے،قبائلی علاقوں اور بلوچستان پر مشتمل فرنٹئیر زون کے قیام کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ بلاکس کی نیلامی کی ہے دسمبر تک 20 نئے بلاکس کی نیلامی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جامع پٹرولیم پالیسی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی پیداوار کمی کا شکار ہے،ملک میں کام کرنے کیلئے اس وقت ڈائریکٹوریٹ آف پٹرولیم کنسیشنز سے 23 مختلف منظوریاں درکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان مراحل کو دسمبر تک کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ملک میں اب زیادہ بڑے گیس ذخائر ملنے کے امکانات نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیاں جا چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے بلاک 28 میں گیس کے بڑے ذخائر ملنے کے امکانات ہیں انہوں نے کہاکہ بلاک 28 سے سوئی ذخائر سے دگنا ذخائر ملنے کی امید ہے،حتمی بات اس وقت ہی کہی جا سکے گی جب اسکی سسمک سٹڈی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ایل این جی ایک مختصر مدت کیلئے حل ہے،1 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ آئل این جی سے مل رہی ہے۔سیکریٹری پٹرولیم نے کہاکہ

ملک کی طلب 4 سے 6 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ ہے،سٹریڑز آف ہرمز اگر بند ہوئی تو ایل این جی کی درآمد بند ہو جائیگی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں میں ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام سست روی کا شکار رہا،سوئی کمپنیوں کو گیس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔سیکریٹری پٹرولیم نے کہاکہ ایران نے اپران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو نوٹس دیا ہے،پاکستان کا موقف ہے کہ پائپ لائن مکمل کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں،ایران کو جواب دینے

کیلئے اٹارنی جنرل سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔کمیٹی کے رکن نے سوال کیا کہ کیا کوئی پائپ لائن ہماری زندگی میں مکمل ہو جائے گی۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ امید ہے یہ منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ ٹاپی پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد اس سال اکتوبر میں رکھ دیں گے۔ رکن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ صوبوں کو تیل و گیس والے اضلاع کو رائلٹی منتقل کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے۔ ڈی جی گیس وزارت پٹرولیم نے کہاکہ ممبران پارلیمنٹ کی اسکیم پر اعتراض نہیں کیا،کابینہ ڈویژن کا موقف تھا کہ وہ فنڈز کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی۔سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ کام رکوانے میں بیوروکریسی کا کردار نہیں،مختلف وزارتوں کے درمیان معاملہ حل نہ ہونے کے باعث التوا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…