اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف زرداری کی قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کا معاملہ،آصف زرداری کے کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر روک دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اطلاعات و نشریات کمیٹی کے چیئرمین نے پروڈکشن آرڈرز کی منظوری دی تھی، کمیٹی کی منظوری کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہیں۔ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق
اطلاعات و نشریات کمیٹی کا اجلاس پیمرا میں ہونا ہے، اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہ ہونے کے باعث پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔ذرائع کے مطابق پارلیمان کی حدود کے باہر آصف زرداری کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالگے سے متعلق مسائل پیدا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے آٹھ اور نو جولائی کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے،آصف زرداری آٹھ اور نو جولائی کو صنعت و پیداوار کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔