اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونے چاہیے،رانا ثنااللہ کی گرفتاری کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں،نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم نے کہاکہ منی لانڈرنگ
اور کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونے چاہیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس طرح کے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہیے،وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ وزارت قانون کے سپرکردیا۔وزیراعظم نے کہاکہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری سیاسی نہیں قانونی معاملہ ہے۔