ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک کے قیام کے لیے کوششیں تیز،کاؤنٹ ڈاؤن شروع،مرادعلی شاہ کی گرفتاری کا بھی دعویٰ

datetime 2  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک کے قیام کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ نصف درجن ارکان سندھ اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کے لیے متحرک ہونے کی خبروں کے بعد پارٹی قیادت نے ان ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے جبکہ سندھ کابینہ میں بھی آئندہ چند روز میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک کے قیام کے لیے سات سے آٹھ ارکان متحرک ہوگئے ہیں،یہ ارکان پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کے ذریعہ دیگر ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ بھی رابطے کررہے تھے۔پیپلزپارٹی کے ان ارکان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان سندھ اسمبلی نے فارورڈ بلاک کی خبریں اپنی پارٹی قیادت کودیں تھیں،جس کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے گروپ بندی کے منصوبے پر کام کرنیوالے رہنماوں کوتنبیہ کی کہ اگر انہوں نے پارٹی میں گروپ بندی کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں گروپ بندی میں ملوث پیپلزپارٹی ایسے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے جبکہ سندھ کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔سندھ کابینہ کے بعض وزراء کے محکمے تبدیل اور کچھ سے واپس لے لیے جائیں گے۔ادھر بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے پیش نظر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور ارکان قومی اسمبلی کے رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور ارکان قومی اسمبلی منگل کو سندھ اسمبلی پہنچنے جہاں انہوں نے فریال تالپور سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے استعفیٰ کے بعد پیپلزپارٹی کے حلقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور

وہ یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ ناصر حسین شاہ نے محض گھوٹکی کے ضمنی انتخاب کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں سید ناصر حسین شاہ کا نام سندھ کے آئندہ وزیراعلیٰ کے طور پر بھی لیا جارہا تھا تاہم ان کے اچانک استعفیٰ نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو حیران کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کی سیاست میں آئندہ چند روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔اس دوران انتہائی اہم تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…