ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت ہے، آصف زرداری

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ کی منشیات کیس میں گرفتاری کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بھونڈا اور نرالا الزام ہے، کیا رانا ثناء اللہ اپنے ہی گاڑی میں منشیات لیکر جاسکتے ہیں؟ رانا ثناء اللہ کے کیس کی سزا سزائے موت ہے۔

ان خیالات کا اظہار آصف زرداری نے منگل کے روز احتساب عدالت میں آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کی شدید مذمت کرتاہوں کیونکہ ان پر جو الزام لگایا گیا وہ بہت نرالا اور بھونڈا ہے کہ رانا ثناء اللہ اپنی ہی گاڑی میں منشیات لیکر جارہے تھے کیا کوئی اپنی گاڑی میں منشیات لیکر جائے گا؟انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی منیشات کا کیس بنایا گیا تھا جس میں مجھے نکلتے 5سال لگ گئے اس وقت میرے کیس کی سزا بھی سزائے موت تھی اور اب رانا ثناء اللہ پر بنائے جانے والے کیس کی سزا بھی سزائے موت ہے، ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ حکومت سے ملک تو چل نہیں رہا لیکن ٹیکس لگائے جارہے ہیں کبھی گاڑیوں پر ٹیکس لگادیا جاتا ہے تو کبھی کسی اور چیز پر۔آصف زرداری وزیر اعظم کی پارلیمنٹ ہاؤس کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں استرہ آگیا ہے اور وہ چلتے جارہا ہے لیکن میرے پاس بونگے کی باتیں سننے کیلئے وقت نہیں ہے، ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ گرفتاریاں ہوتی رہتی ہے ہم گرفتاری دے کر بھی مقابلہ کریں گے اور لڑتے رہیں گے، چیئرمین سینٹ کو ہٹائے جانے کے سوال کے جواب میں آصف زرداری نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کون کہہ رہا ہے کہ چیئرمین سینٹ بچ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…