ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرانسپورٹ بھی بند، ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج(منگل) سے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے جب کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بسیں چلانا ممکن نہیں، کرایوں میں اضافے کی بات بعد میں طے کریں گے۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ سی این جی پمپس مالکان ہلکے ہلکے قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں۔ دوسری جانب آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ کریم سروس کی جانب سے کراچی کے ڈرائیورز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ سندھ میں ٹیکس نفاذ کے بعد اضافی قیمت عوام سے اضافی کرایوں کی صورت میں لی جائے۔واضح رہے کہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کے بعد فی کلو سی این جی پر 20 روپے اضافہ ہوا۔علاوہ ازیں ٹیکسوں کے نئے نظام کے خلاف ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری نے ہڑتال کردی جس کے باعث فیکٹریاں مکمل طور پر بند ہوگئیں۔نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف فیصل آباد میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) کی ہڑتال کی اپیل پر ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری مکمل طور پر بند ہوگئیں جن میں ڈائنگ، پرنٹنگ اور بلیچ کی فیکٹریاں شامل ہیں۔دوسری جانب ایمبرائیڈری مشین ایسوسی ایشن نے بھی تین روز سے ہڑتال کا اعلان کیاجبکہ گوجرانوالہ میں بھی 17 فیصد ٹیکس لگانے کے خلاف 35 ہزار سے زائد پاور لومز نے ہڑتال کردی۔ پاور لومز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت بلاوجہ ٹیکس لگا کر مالکان کو تنگ کررہی ہے، پاور لومز بند ہونے سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مزدور بے روز گار ہوگئے، مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) کے چیئرمین حبیب گجر کے مطابق فیصل آباد بھر میں 150 پروسیسنگ یونٹ بند ہیں جبکہ پورے ملک میں تقریبا 600 بڑے یونٹس ہیں جو نئے ٹیکسز کی وجہ سے سب بند ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 7 دن میں ٹیکسٹائل چین مکمل کرے۔ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ اقدامات، گیس ٹیرف میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث مقامی ڈائنگ اور پرنٹنگ انڈسٹری کی کاروباری لاگت 40فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ اس شعبے میں استعمال ہونیوالا خام مال بھی 30فیصد مہنگا ہوچکاہے۔کاروباری لاگت بڑھنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر نے اپنی مصنوعات کی ڈائنگ اور پروسیسنگ کے آرڈرز منسوخ کردیئے ہیں یہی وہ عوامل ہیں جسکی وجہ سے ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری نے اپنی فیکٹریوں کو تالا لگانے کا فیصلہ کیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…