پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

لبنانی وزیر کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، دو محافظ ہلاک

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنان کے وزیر مملکت برائے مہاجرین صالح الغریب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ان کے قافلے میں شامل ان کے دو معاونین مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے قافلے پر جبلِ لبنان میں واقع علاقے عالیہ میں

فائرنگ کی گئی ہے۔یہ علاقہ دمشق مخالف دروز لیڈر ولید جنبلاط کے حامیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ان کی جماعت ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی ( پی ایس پی) نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ،صالح الغریب نے لبنان کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ رو نما ہوا ہے، یہ واضح طور پر ان پر قاتلانہ حملے کی ایک کوشش تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی لبنانی وزیر کے قافلے پر فائرنگ سے ان کے تین محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ان میں دو بعد میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔فائرنگ کا یہ واقعہ جس وقت پیش آیا ،اس وقت ولید جنبلاط کے حامیوں نے ماؤنٹ لبنان میں واقع شہروں اور دیہات کی جانب جانے والی شاہراہوں کو بند کررکھا تھا۔وہ لبنان کے وزیر خارجہ اور فری پیٹریاٹک موومنٹ کے سربراہ جبران باسیل کے اس علاقے کے دورے کی مخالفت کررہے ہیں اور انھوں نے ان کی راہ روکنے کے لیے شاہراہیں بند کررکھی ہیں۔پی ایس پی کا کہنا تھا کہ وزیر کے محافظوں نے مظاہرین پر پہلے فائرنگ کردی تھی حالانکہ وہ بند شاہراہ کو کھولنے کی کوشش کررہے تھے اور وہاں رکھی رکاوٹوں کو ہٹا رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…