جہانیاں (آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ہے، الیکشن کوایک سال ہوا ہے، بجٹ کی منظوری سے حکومت کی اکثریت ثابت ہوچکی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جہانیاں کے قریب چوہدری ارشد ارائیں کے بھائی کی قل خوانی میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں
نے کہا کہ ملک کواس وقت اندرونی و بیرونی چیلنج درپیش ہیں۔ بھارت سے معاملات چل رہے ہیں اور افغانستان سے مذاکرات اورباہمی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا مڈٹرم الیکشن کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں، موجودہ الیکشن کوصرف ایک سال ہوا ہے،بجٹ کی منظوری سے حکومت کی اکثریت بھی ثابت ہوچکی ہے۔