اسلام آباد(این این آئی)جسٹس کے کے آغا اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے خلاف پاکستان بار کونسل نے 2 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ پاکستان بار اعلامیہ کے مطابق وکلاء سپریم کورٹ کی عمارت میں ججز سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہونگے۔ پاکستان بار اعلامیہ کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے 2 جولائی کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ اجلاس میں احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت ہوگی۔