اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب رانا ثناء اللہ نے منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جو پارٹی سے وفاداری بدلے گا ان سے استعفیٰ طلب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کو استعمال کرنے والے لوٹے کسی سے وفادار نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن سے انحراف کرنے والوں سے انکے حلقہ کے عوام بدلہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ منحرف اراکین کی مکمل چھان بین کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔