ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ، حکومت اور اتحادی ڈٹ گئے،بڑے بڑے ناموں نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر حکومت اور اتحادی ڈٹ گئے۔ وزیراعلی پلوچستان جام کمال، بی این پی کے سینیٹرز اور وفاقی وزرا اعظم سواتی، زبیدہ جلال چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر پہنچے اور ان کو حمایت کا یقین دلایا۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر حکومتی وزرا اور اتحادیوں کا اکٹھ سیاسی اجتماع میں بدل گیا۔ حکومت اور اتحادیوں کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف ممکنہ تحریک سے نمٹنے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینٹرزکی بڑی تعداد صادق سنجرانی کی

رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔ اس دورانوفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی اور وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی بھی چیئرمین سینیٹ کے گھر آمد ہوئی۔صادق سنجرانی سے ملاقات کرنے والے بلوچستان کے صوبائی وزراء ، تحریک انصاف، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے چئیرمین سینٹ کومکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر حکومتی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ ممکنہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے صادق سنجرانی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ اپوزیشن کو تحریک لانے کا شوق ہے تو لاکر دیکھ لے، تحریک عدم اعتماد پہلے ہی دم توڑ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…