دھونکل(آن لائن) ترکی سے یونان جاتے ہوئے بارڈر کے قریب کوچ الٹنے سے دس پاکستانی جاں بحق اور 25دیگر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں علی پور چٹھہ کا رہائشی 23سالہ علی مرتضیٰ بھی شامل ہے۔ بارڈر پر سیکیورٹی فورس کے آتے ہی
ڈرائیور چلتی کوچ سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔ بغیر ڈرائیور کے کوچ عمارت سے ٹکرا گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابقعلی پور چٹھہ کا رہائشی 23سالہ علی مرتضیٰ بہتر مستقبل کی تلاش میں 3سال قبل ترکی گیا تھا اور ترکی میں ہی مقیم تھا۔ ترکی سے یونان جانے کے لئے دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ کوچ میں سوارہو کر جا رہاتھا۔ کوچ میں ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے۔بارڈر کراس کرنے کے دوران سیکیورٹی اہلکار وں کے آتے ہی کو چ کا ڈرئیور خوفزدہ ہو گیا کیونکہ وہاں گولی مار دی جاتی ہے۔ کو چ کا ڈرائیور چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔تارکین وطن کی بغیر ڈرائیور کوچ ایک عمارت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دس پاکستانی جاں بحق ہوگئے جن میں علی مرتضیٰ بھی شامل ہے جبکہ 25دیگر تارکین وطن زخمی ہوگئے جنہیں بارڈر پر تعینات سیکیورٹی والوں نے حراست میں لے لیا۔ علی مرتضیٰ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ترکی میں موجود اس کے ہم پیشہ ساتھیوں نے موضع علی پور چٹھہ میں اس کے والدین کو ٹیلی فون پر دی تاہم ابھی نعش کی واپسی کا کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا ہے۔