بدوملہی(آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندر صرف ایک ہی بیانیہ نواز شریف کا بیانیہ ہے اس کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں اور نہ ہی پارٹی کے اندر کوئی تقسیم ہے یہ پی ٹی آئی کی خام خیالی ہے،عمران خان ایک اوریوٹرن لے کر وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالہ چلے جائیں تو اس سے قوم کی بھلائی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکٹ وزیر اعظم نے ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے کہتے تھے کہ کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا اب آئی ایم ایف کے
سامنے سرنڈر ہو گئے اب کہتے ہیں اپوزیشن کی وجہ سے ڈی ویلوایشن ہے جبکہ پی ٹی آئی کے بر وقت فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے ڈی ویلوایشن ہو رہی ہے،مہنگائی پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے سے زیادہ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 15رکنی لوگ اپنی سیاسی وفاداریاں 2018میں تبدیل کر چکے تھے،5کے قریب وہ لوگ ہیں جو وفادری تبدیل کر رہے ہیں جو لوگ وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں وہ سیاسی موت پر دستخط کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کی سیاست دوبارہ کرنا چاہتی ہے اس میں ان کو کامیابی نہیں ملے گی،وہ لوگ جن کو عمران خان نے دھوکا دیا اب ان کی آنکھیں کھل گئیں ہیں۔