لاہور(این این آئی)بہاولپور پی پی 252سے ن لیگ کے رکن اسمبلی شعیب اویسی بھی منظر عام پر آگئے،بڑا اعلان،فیصل اکرم نیازی کے بارے میں ن لیگ کا حیرت انگیز ردعمل،تفصیلات کے مطابق بہاولپور پی پی 252سے لیگی رکن اسمبلی شعیب اویسی نے بھی پارٹی سے علیحدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گراس روٹ سے سیاست صاف ستھری سیاست
کررہاہوں۔ اپنے بیان میں شعیب اویسی نے کہا کہ نواز شریف اورشہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،شعیب اویسی بکا ؤمال نہیں،اپنی قیادت اور پارٹی نظریات کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو منفی افواہوں بارے بتادیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے مطابق رکن اسمبلی فیصل اکرم نیازی نے بھی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے افواہوں کی مذمت کی ہے