جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات پر مبنی نمو سے جڑا ہے : صدر ایران پاک فیڈریشن

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں پاکستان کی برآمدات دو فیصد سے کم ہو کر ایک فیصد سے بھی نیچے چلی گئی ہیں،ملک میں مضبوط صنعتی ڈھانچے کا فقدان ہے،9ماہ میں ڈالر39.82 روپے مہنگاجبکہ

بیرونی قرضوں میں1400ارب کا اضافہ ہو چکا ہے،روپے کی بے پناہ بے قدری نے تاریخ ساز مہنگائی کو جنم دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن کے جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ معیشت کی ترقی کے لئے تجاویز پر مبنی ڈرافٹ مرتب کر کے حکومت کو ارسال کیا جائے گا ۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی مستقل برآمدات پر مبنی نمو کے ماڈل سے جڑا ہے،برآمدات کو دگنا کر نے کے لئے پاکستان کو اپنی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر کو اتنا کم کر دیا جائے گا کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا اور اگر اب بھی معیشت مستحکم نہ ہوئی تو اگلے سال اس سے بھی زیادہ کرنسی کی قدر گرانا پڑئے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں جس پر قابو پانے کے لئے طویل المدتی پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی کیونکہ سابق ادوار کی ڈھنگ ٹپا پالیسی نے ہی آج حکومت کو آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے پر مجبور کیا ہے جس کا سارا اثر غریب عوام برداشت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلے موجودہ حکومت نے مشکل اور غیر معمولی فیصلے کیے ہیں جن کو کامیاب کرنے کے لیے سب کو آگئے آنا ہو گا۔مشکل حالات میں قومی اتحاد نا گزیر ہے اور پاک فوج کے سربراہ کا بیان انتہائی خوش آئند ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…