انقرہ(این این آئی)لیبیا کے طاقتور جنگی سردار خلیفہ حفتر نے خبردار کر دیا ہے کہ لیبیا میں ترک مفادات پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ، جب اس جنگی گروہ کی طرف سے دارالحکومت لیبیا پر قبضے کی کوشش
ناکام ہو چکی ہے۔ حفتر کے مطابق ترکی نے باغیوں کو مدد فراہم کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں ناکامی ہوئی۔ ترکی لیبیا میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حامی ہے۔ آمر معمر قذافی کی معزولی اور ہلاکت کے بعد سے اس شمالی افریقی ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت ہے۔