پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب مدد نہ کرتا تو یمنی حکومت ناکام ہو جاتی، خالد الیمانی

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کے مستعفی وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں اگر سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا نہ ہوتا یمنی حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہو جاتی۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی

مداخلت کی وجہ سے حوثی باغی امن معاہدے سے بھاگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا الحدیدہ بندرگاہ سے اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔خالد الیمانی نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس پر زور دیا کہ وہ یمن کے حوالے سے سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں  کے عملی نفاذ کے لیے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے یمن کے معاملے میں کئی غلطیاں کیں۔ ان کا اشارہ اقوام متحدہ کی طرف سے یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا کے درمیان مساوات کے قیام کے مطالبے کی طرف تھا۔خالد الیمانی نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت اور قوم کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت مسلسل مذاکرات کی حامی ہے اور آج بھی مذاکرات کر رہی ہے۔خیال رہے کہ خالد الیمانی نے 10 جون کو وزارت خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…