پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

لیبیا کی مسلح ا فواج نے ملک میں جاری بحران کے حل کیلیے فارمولہ پیش کردیا

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی سرکاری فوج نے دارالحکومت طرابلس کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ نیا مصالحتی پروگرام پیش کردیا،عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان جنرل احمد المسماری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جن انتہا پسند

لوگوں نے ہمارے ملک کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا وہ ہمارے مصالحتی پروگرام میں شامل نہیں ہونگے۔المسماری کا کہنا تھا کہ فوج ملک میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینا چاہتی ہے جو بہتر انداز میں ملک کا نظم ونسق سنبھالے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے لیبیا کی قوتوں میں مذاکرات کی سرپرستی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل آرمی اور سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات آئندہ ہونیوالے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کے تعین میں مدد دے سکتے ہیں۔فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے ایک امریکی اجرتی قاتل پائلٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جنرل المسماری نے کہا کہ مذکورہ پائلٹ نے ترکی میں عسکری تربیت حاصل کی۔ اس نے دوران حراست لیبی فوج کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے۔ اسے جلد ہی اس کے ملک کے حوالے کردیا جائے گا۔اسی سایق میں بات کرتے ہوئے لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جبل غربان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جبل غریان کے مقام پر فوج اور باغیوں کیدرمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…