بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

سعودی ولی عہد اور روسی صدر پوتین کے درمیان 29 جون کو ملاقات ہوگی

datetime 27  جون‬‮  2019 |

ماسکو (این این آئی)روسی حکام نے کہاہے کہ جاپان میں ‘جی 20’ اجلاس کے موقع پر 29 جون کو صدر ولادی میرپوتین اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ملاقات کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روسی صدر کے آئندہ اکتوبر میں دورہ سعودیہ سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔جی 20 اجلاس میں شرکت کے موقع پر روسی صدر پوتین کی امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور تْرک صدر رجب طیب ایردوآن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو جنوبی کوریا کے صدر مون جیان کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر سیول روانہ ہوگئے تھے۔گذشتہ روز انہوںنے کوریائی لیڈر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں جنوبی کوریا اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…