بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

زیرو ریٹنگ سہولت کے خاتمے کے بعد5بڑی برآمدی صنعتوں پر17فیصد سیلز ٹیکس عائد

datetime 24  جون‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن) زیرو ریٹنگ سہولت کے خاتمے کے بعد5بڑی بر آمدی صنعتوں پر17فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ریونیو ڈویژن کی جانب سے چیف تمام کمشنر زان لینڈ ریونیو کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ زیرو ریٹ کی سہولت کے خاتمے کے بعد مذکورہ صنعتوں کی پیداوار کی نگرانی کی جائے اور یکم جولائی سے قبل ان کے پاس موجود فروخت کے لیے تیار مال کی فہرست مرتب کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 بڑی برآمدی صنعتوں کے پاس

بڑے پیمانے پر انوینٹری موجود ہے جو ایکسپورٹ یا مقامی سیلز کے لیے تیار کی گئی۔ٹیکس حکام کو ہدایت کی گئی ہے مذکورہ صنعتوں کے گوداموں میں موجود انوینٹری کا تخمینہ لگایا جائے تاکہ اسٹاک پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے۔ ٹیکس حکام سیلز ٹیکس ایکٹ1990کے سیکشن 38کے تحت صنعتوں میں مالی سال کے آغاز اور گزشتہ مالی سال کے اختتام پر انوینٹری کا معائنہ کرکے مالیت اور مقدار درج کریں گے۔ اس حوالے سے ملک بھر کی صنعتوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…